جمعہ، 9 جنوری، 2015

Dadhi Kay Mutaliq Abul Ala Mawdudi Sab Kay Khayalat

ڈاڑھی کے متعلق مودودی صاحب کی گمراہی


پوری امت مسلمہ کا اجماع ہے کہ ڈاڑھی ایک مشت رکھنا واجب ہے۔ حدیث پاک میں آتا ہے " احفواالشوارب واعفوااللحیٰ" ترجمہ: مونچھوں کو کٹواؤ اور ڈاڑھی کو بڑھاؤ۔ (مسلم،ج۱،ص۱۲۹)

لیکن نام نہاد جماعت اسلامیہ کے بانی ابوالاعلی مودودی صاحب کا پوری امت مسلمہ سے بالکل مختلف ہے۔ لکھتے ہیں:
۱۔ " آپ کا خیال ہے نبیؐ جتنی بڑی ڈاڑھی رکھتے تھے اتنی ہی بڑی ڈاڑھی رکھنا سنت یا اسوہ رسول ہے۔ ۔ مگر میرے صرف یہی نہیں کہ یہ سنت کی صحیح تعریف  نہیں ہے بلکہ میں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ اس قسم کی چیزوں کو سنت قرار دینا اور پھر ان کی اتباع پر اصرار کرنا ایک سخت قسم کی بدعت اور ایک خطرناک تحریف دین ہے"۔  (رسائل و مسائل،حصہ اول، ص۲۰۰)
۲۔ "ڈاڑھی کے متعلق نبیؐ نے کوئی مقدار مقرر نہیں کی ہے، صرف یہ ہدایت فرمائی ہے کہ رکھی جائے"۔  (رسائل و مسائل، ج۱،ص۱۱۴)
۳۔ " میرے نزدیک کسی کی ڈاڑھی کے چھوٹے یا بڑے ہونے سے کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوتا"۔  ( رسائل و مسائل،ج۱،ص۱۵۳) 

 

 


1 تبصرہ: